a man sitting on the floor reading a book
a man sitting on the floor reading a book

مدرسہ قرآنیہ

تعلیمِ قرآن کا منفرد ادارہ جہاں ناظرہ و حفظِ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے

black and brown concrete building under blue sky during daytime
black and brown concrete building under blue sky during daytime

ہمارے بارے میں

مدرسہ قرآنیہ کا قیام درج ذیل مقاصد کے پیشِ نظر عمل میں لایا گیا:

1۔ نبیِّ آخر الزّماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اطاعت کی ایسی تعلیم جو امتِ مسلمہ میں حقیقی وحدت کی بنیاد فراہم کرے۔

2۔ نسلِ نو کی علمی و عملی، فکری و نظریاتی اور اَخلاقی و روحانی تربیت کا ایسا مؤثر اہتمام جس سے وہ ملک و ملت کی مخلصانہ خدمت کے اہل ہو سکے۔

3۔ نونہالانِ وطن کی ایسی تعلیم جس کی بدولت وہ قرآنِ پاک سیکھنے کے ساتھ ساتھ اسلامی احکامات سے بھی روشناس ہوسکیں۔

worms eye view photography of tower
worms eye view photography of tower

ہمارے کورسز

قرآنِ عظیم کو اللہ پاک نے عربی زبان میں نازل فرمایا ہے لہٰذا مسلمان کے لئے اتنی عربی سیکھنا ضروری ہے جس سے درست انداز میں قرآن پاک پڑھ سکے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر شعبہ مدنی قاعدہ و ناظرہ کے تحت بچوں کو دن 1:30 سے 4:00 بجے تک جبکہ بچیوں کو (علیحدہ با پردہ ماحول میں فی میل ٹیچر کے زیرِ نگرانی)دن 1:00 سے 3:00 بجے تک تعلیمِ قرآنِ کریم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ناظرہ کلاس میں دُرُست مَخارِج سے حروف کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اسلئے کہ قرآنِ کریم کے حُرُوف کی دُرُست مَخَارِج سے ادائیگی اور غلط پڑھنے سے بچنا فرضِ عین ہے۔

شعبہ حفظ القرآن کے تحت بچوں کوصبح7:00 سے شام 4:00بجے تک حفظِ قرآنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ حفظ القرآن کلاس میں بچوں کی منزل پر بطورِ خاص توجہ دی جاتی ہے، اس لئے کہ قرآن مجید کو یاد کرنا اگرچہ آسان ہے مگر اس کویاد رکھنا قدرے مشکل ہے، جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ ایک حدیثِ پاک کی وضاحت میں فرماتے ہیں:’’جس طرح بندھے ہوئے اونٹ چھوٹنا چاہتے ہیں اور ان کی مُحافظت واحتیاط نہ کی جائے تو رِہا ہو جائیں اس سے زیادہ قرآن کی کیفیت ہے ،اگر اسے یاد نہ کرتے رہو گے تو وہ تمہارےسینوں سے نکل جائے گا ۔‘‘ (فتاوی رضویہ، ۳/۶۴۴، ۶۴۵،رضا فاؤنڈیشن لاہور)

man in white thobe sitting on white floor tiles
man in white thobe sitting on white floor tiles
مَدنَی قاعدہ و ناظرہ کلاس

(Qur'an Recitation Course)

حفظ القرآن کلاس

(Qur'an Memorization Course )

قرآنِ کریم وہ بے مثل وبے مثال کتاب ہے جس کے نہ صرف الفاظ باکمال ہیں بلکہ معانی بھی بے نظیر و لاجواب ہیں۔اس کے الفاظ باعثِ رحمت و برکت ہیں تو معانی رشدوہدایت کا سبب ۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں مَدْرَسَہ قُرآنِیَّہ الفاظِ قرآنیہ سے برکتوں کے حصول کو عام کرنے میں پیش پیش ہے، وہیں معانی و مفاہیمِ قرآن کے نور کو پھیلانے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔ اس سلسلے میں شعبہ دراساتِ قرآنیہ کے تحت بچیوں کو دن 12:00 بجے سے 1:00 بجے تک ترجمۃ القرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ تاحال یہ کلاس صرف طالبات کے لئے ہے، اِنْ شَاءَ اللہ تعالیٰ ! بہت جلد بچوں اور مَرد حضرات کےلئے بھی ترجمۃ القرآن کلاس کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ترجمۃ القرآن کلاس

(Qur'an Translation Course)

رابطہ

مزید معلومات یا داخلہ کے حصول کے لئے ہم سے رابطہ فرمائیے